View in English

پرائم

پرائم فاونڈیشن پاکستان

Achieving excellence in fields of medicince, education and research in line with Islamic Principles

 

 

پشاور میڈیکل کالج پرائم فاونڈیشن کا پہلا تعلیمی پراجیکٹ ہے۔ تمام مطلوبہ اور قانونی شرائط مکمل کرنے اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل و دیگر متعلقہ صوبائی اور وفاقی اداروں سے منظوری حاصل کرنے کے بعد مارچ ۲۰۰۶ میں اس کے پہلے تدریسی سال کا آغاز ہوا۔ پرائم فاؤنڈیشن حکومت پاکستان سے رجسٹر شدہ ادارہ ہے ۔ یہ کالج اسی کی ملکیت ہے۔ پرائم فاؤنڈیشن کسی فرد یا خاندان کا نہیں بلکہ اس کے بورڈ آف ڈائریکڑرز میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرینِ تعلیم اورمیڈیکل پروفیشنلز شامل ہیں۔پشاور میڈیکل کالج کے آغاز کے بعد، اس مرکزی ادارے نے پرائم فاؤنڈیشن کے تحت دیگر کئی تدریسی اداروں کو جنم دیا ہے جن میں مندرجہ ذیل ادارے شامل ہیں۔

  1. پشاور ڈینٹل کالج
  2. رفیدہ نرسنگ کالج
  3. بنیادی میڈیکل اور ڈینٹل علوم میں پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کا انعقاد
    1. میڈیکل سائنس ۔ ایم فل
      1. اناٹومی
      2. حیاتیاتی کیمیا
      3. فزیالوجی
      4. ہسٹوپیتھالوجی
      5. خرد حیاتیات
      6. فورینزک میڈیسن
      7. فارماکولوجی
    2. ڈینٹل سائنس۔ایم فل تا پی ایچ ڈی
      1. اورل حیاتیات
      2. اورل پیتھالوجی
      3. سائنس اف ڈینٹل مٹیریل
      4. اورل اناٹومی
    3. ماسٹر آف سائنس
      1. کمیونیٹی اینڈ پریوینٹیو ڈینٹسٹری
  4. کلینکل سائنس میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام کا انعقاد
    1. میڈیکل سائنس
      1. جینرل میڈیسن
      2. جینرل سرجری
    2. ڈینٹل سائنس
      1. اورل اینڈ میکسیلوفیشیل سرجری
      2. اپریٹیو ڈینٹسٹری
      3. پروستھوڈونٹکس
      4. ارتھوڈانٹکس
  5. بین الاقوامی روابط 
    ملائیشیا اور انڈونیشیا میں موجود مختلف میڈیکل کالجوں سے پی ایم سے کے تدریسی روابط موجود ہیں۔ حال ہی میں پشاور میڈیکل کالج نے WHO اور FIMA کے تعاون سے ہرگیسا میں opthalmology میں ایک پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پہلے بیچ کے طلبہ کی رجسٹریشن ۲۰۱۳ میں ہوچکی ہے۔ مشرقی افریقہ میں آنکھوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لحاظ سے یہ ایک خاصا موثر منصوبہ ہے۔
  6. ادارۂ صحت عامہ 
    یہ ادارہ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے اب تک کئی منصوبوں کا اجرا کرچکا ہے جن کا مقصد نہ صرف لوگوں کی سماجی ضروریا ت کو پوراکرنا ہے بلکہ متعین کردہ میدانوں میں تحقیق کرنا بھی ہے . شریک مدد گار تنظیموں میں شامل ادارے
    1. WHO
    2. UNICEF
    3. CIDA
    4. GIZ
    5. IDRF (کینیڈا)
    6. Mercy ملائیشیا
    7. IICO کویت
    8. AKU پاکستان
    9. PIMA, FIMA
    10. الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان
    11. شعبہ صحت حکومت خیبرپختونخواہ
    12. دیگر ملکی و غیر ملکی تنظیمیں
  7. ہسپتال: اپنے میڈیکل اور ڈینٹل طلباء کی کلینکل ٹریننگ کے لئے پرائم فاؤنڈیشن کے تین تدریسی ہسپتال ہیں جن میں کل چھ سو اسی بیڈ موجود ہیں۔ کویت ٹیچنگ ہاسپٹل اور مرسی ٹیچنگ ہاسپٹل یونیورسٹی روڈ پر واقع ہیں۔ یہ دونوں ہسپتال رفاہ عامہ کے تحت چلتے ہیں اور دونوں میں ڈھائی ڈھائی سو بیڈ موجود ہیں۔ جبکہ پرائم ٹیچنگ ہسپتال ورسک روڈ پر واقع ہے اور اس میں ایک سو اسی بیڈ ہیں۔ یہ ہسپتال کلینکل شعبوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے لئے بھی رجسٹر شدہ ہیں۔


یہ ادارے محض آٹھ سال کے عرصے میں اس مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے قائم کئے گئے ہیں کہ سماجی ترقی کے لئے ایسے افراد مہیا ہوسکیں جو:

  • پیشہ ورانہ ماہر ہوں
  • اخلاقی اقدار اور عمل کے لحاظ سے بہترین ہوں
  • معاشرے کی طبی ضروریات سے واقف ہوں
  • Research minded and lifelong learners capacity
  • IT اور جدید ہیلتھ ٹیکنالوجی کا تجربہ رکھتے ہوں
  • مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں
  • مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے اہل ہوں۔

مذکورہ بالا مقصد کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے بہت سے وسائل درکار تھے۔ مگرہم اعتماد سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوچکے ہیں اور درست سمت میں چل پڑے ہیں۔

ہم اپنے نصاب کو HuDeBa (Human Development Based) curriculum کہتے ہیں۔

(Integrated)انٹریگیٹڈ نقطہ نظر، ماڈیولز کا نظام، چھوٹے گروپوں کی صورت میں تعلیم، ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی، منظم بنیادی سائنسی علوم اور کلینکل تدریس اس نصاب کا طرہ امتیاز ہیں۔

تعلیم کے پہلے سال سے تحقیق بھی نصاب میں شامل رہتی ہے۔ڈیپارٹمنٹ آف انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچDepartment of Undergraduate Medical Research (UMR) نصاب کے اس پہلو کا نگران ہے اور اسے بجا طور پر اس کا سرخیل ہونے پر فخر بھی ہے۔

ہم نے نصاب کی تدوین ، تدریس، تعلّم اور جائزے کے لئے متعلقہ نگران اداروں کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے جدید ترین طریقہ کار کا انتخاب کیا ہے۔اس مقصد کے تحت ایک الگ شعبہ ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن (DME)قائم کیا گیا ہے جو نصاب کا بارہا جائزہ لیتا ہے اور اس کو بہتر بنانے کی سعی کرتا ہے۔ نیز تعلیمی سرگرمیوں اور فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگراموں پر بھی نظر رکھتا ہے اور ان کا جائزہ لیتا ہے۔اس ضمن میں نوے فیصد سے زائد اساتذہ ملکی اور غیر ملکی ماہرین کی ورکشاپوں میں شرکت کرچکے ہیں ۔تدریسی عملے کو غیر ملکی دوروں کے مواقع بھی فراہم کئے جاچکے ہیں تاکہ وہ مطلوبہ میدان میں اپنی صلاحیتو ں کومزید نکھار سکیں۔

ڈیپارٹمنٹ آف آئی ٹی اینڈ میڈیکل انفارمیٹیکس(Department of IT and Medical Informatics) معلومات جمع کرنے، جائزے اور والدین اور طلباء کو معلومات فراہم کرنے کے لئے مختلف سافٹ یئرز کی تیاری میں نہایت فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔

ہم اس بات کے قائل ہیں کہ کوئی بھی تعلیمی ادارہ اپنے اساتذہ سے زیادہ بہتر نہیں ہوسکتا۔ ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس بہترین ملکی اور غیر ملکی اساتذہ ہیں۔ نیز ہم اپنے شاندار ہیومن ریسورس پر بھی فخر کرتے ہیں جو ہمارے اداروں کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

تعلیم و تعلم کا سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے ہماری دیگر سہولیات بھی کچھ کم نہیں۔ کالج کے کیمپس ساٹھ کنال کے وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں جن میں رہائشی ہاسٹل اور تدریسی ہسپتال شامل ہیں

ہم اس بات کا عزم رکھتے ہیں کہ ان نئے ڈاکٹرز کو بہترین ممکنہ سہولیات مہیا کرسکیں اور جواباً ان سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی قوم اور پوری انسانیت کے اچھے مستقبل کی خاطر لگن اور توجہ سے پڑھیں گے۔

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ عمل الفاظ سے زیادہ گونج رکھتا ہے۔ہمارے پہلے دو بیچوں کے طلباء جو اَب پوسٹ گریجویٹ کے امتحان میں بیٹھنے کے اہل ہیں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرچکے ہیں۔ تیس فیصد سے زائد طلباء FCPS (پاکستان کا اعلی ترین پوسٹ گریجویٹ پروگرام)کے پہلے پارٹ میں اور مختلف بین الاقوامی امتحانات میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔خیبرپختونخواہ کے دیگر نجی اور سرکاری میڈیکل کالجوں کے مقابلے میں یہ پاس ہونے کی سب سے زیادہ شرح ہے۔پشاور میڈیکل کالج اپنے طلباء اور اساتذہ کی عمدہ کارکردگی پر واقعی فخر کا حق رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ، ان ڈاکٹروں کی کافی تعداد ایم فل ، پی ایچ ڈی اور دیگر پوسٹ گریجویٹ پروگرام کررہی ہے۔ پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کا ایک بیچ ایم فل کے امتحان میں کامیابی کے بعد اب کالج کے تدریسی عملے میں بھی شمولیت اختیار کرچکا ہے۔

ہمارا سلوگن:

“’’عزم کے ساتھ داخل ہوں، حکمت کے ہمراہ پھلے پھولیں اور ایک روشن مستقبل لئے پیشہ ورانہ واخلاقی قابلیت لئے یہاں سے روانہ ہوں۔ ‘‘ ہم آپ کا کل آج تعمیر کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔!


M.Phil & Ph.D Programs M.Phil & Ph.D Programs Download Admission Form

News & Events

  • Aug13

    College will remain closed on 14th August 2015. However admission office will remain open on Sunday

  • May14

    House Job Notice View Detail

  • May14

    House Job Application Form Download Form

  • May08

    CME activities for the month of May 2015 at PMC & attached hospitals View Detail

  • Apr30

    All graduates of Peshawar Dental College are hereby informed that interview for house job will be held on May 2, 2015 (Saturday) at 9:00am in the office of Principal & Dean, Peshawar Dental College.

  • Jan19

    PMC graduates have the heightest passing rate in postgraduate (FCPS-1) exams in all private and public sector medical colleges of KPK

  • Apr04

    PMC participated in 23rd International Convention photogallery